ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے پنجاب کے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک آخر کیوں؟ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے لیکن پنجاب بجٹ پیش کرنے سے قبل پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔