• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق، سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، علامہ ناصر عباس

کراچی ( اسٹاف  رپورٹر ) محرم میں اہل منبر امامت کے اسلوب حکومت و سیاست لوگوں کے سامنے بیان کریں ،14 سو سال سے نواسۂ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، لیکن افسوس ہمارے ملک میں عزاداری کے خلاف مقدمے درج ہوتے ہیں، ایسے ایسے علماء و ذاکرین پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی میں عزاداری کانفرنس سے خطاب میں کیا ، انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،وفاقی وصوبائی حکومتیں عزاداران امام حسینؑ کی ہرممکن سہولتوں کو یقینی بنا ئیں ، جلوس ومجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے موثر انتظامات کی ضرورت ہے، نیپرا کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم الحرام میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں، اس محرم میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہوگی، شیعہ، سنی مل کر نواسہ رسول ؐ کی یاد منائیں گے یہ ہماری مشترکہ میراث ہے اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے ،انہوں نے کہا خطہ میں ایرانی حکومت و شہداء نے جرائت اور جواں مردی کی جو مثال قائم کی ہے اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی، کانفرنس میں علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی سمیت دیگر ملی تنظیموں مرکزی تنظیم عزاداری،تنظیم عزاء، ماتمی انجمنوں اور دیگر موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید