راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ دھمیال کے علاقہگرجا روڈ پر شوہر کے تشدد سے تنگ آکرخاتون اوراس کی بیٹی نے خود کشی کر لی ۔پولیس کے مطابق 40 سالہ طاہرہ زوجہ شبیر اختر اور 17سالہ انسادخترشبیر اختر نےزہریلی گولیاں کھا کراپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ تھانہ دھمیال میں قتل باالسبب کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے متوفیہ طاہرہ بی بی کے بھائی محمد فیصل نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ جو 5 بچوں کی ماں تھی کئی ماہ سے شوہر کے ہاتھوں لڑائی جھگڑے اور تشدد سے تنگ تھی۔