• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی بجٹ بحث؛ حکومت اور اپوزیشن کے کتنے ممبران نے حصہ لیا؟

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں اگلے ما لی سال کے بجٹ پرچھ دن کی عام بحث میں اب تک 184ممبران قومی اسمبلی حصہ لے چکےہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی بنچوں سے 117اور اپو زیشن بنچوں سے 67ارکان قومی اسمبلی نے بحث میں حصہ لیا۔اب تک بجٹ پر43گھنٹے اور21منٹ بحث کی جاچکی ہے۔ حکومت کیلئے مختص وقت 20گھنٹے 49منٹ اوراپو زیشن کیلئے 9گھنٹے دس منٹ تھا تاہم سپیکر سردار ایاز صادق نے بحث کیلئے ٹائم کو بڑھادیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ممبران حصہ لے سکیں۔

ملک بھر سے سے مزید