• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایل کو تیل و گیس اور معدنیات نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباس نے نہ صرف تیل و گیس بلکہ معدنیات کے شعبے کو بھی نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ایل نے تیل و گیس کے شعبے میں نمیاں دریافتیں کی ہیں۔ اب کمپنی ایک اور اہم شعبہ معدنیات میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کراچی میں کمپنی کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر کیا گیا عمران عباس نے کہا کہ گذشتہ 75برسوں کے دوران کمپنی نے نہ صرف ملک میں قدم جمائے ہیں بلکہ بیرون ملک تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بھی کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید