اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں)اقوام متحدہ میں پاکستانی کی بینائی سے محروم سفارتکار صائمہ سلیم سے عاصم منیر کی واشنگٹن میں ملاقات ،تعلیمی اور سفارتی کیریئر کے دوران 19گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی سفارتکار کے عز م، صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مدعو کرکے اُن کی خدمات کو سراہا،پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفارتکار صائمہ سلیم سے واشنگٹن میں ملاقات کرکے اُن کی صلاحیتوں اور سفارتی خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ صائمہ سلیم بینائی سے محروم ہونے کے باوجود نہ صرف اپنے تعلیمی اور سفارتی کیریئر کے دوران 19گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں بلکہ اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات اور پروپیگنڈہ کا انتہائی موثر جواب دینے کا ایک شاندار ریکارڈ قائم کرچکی ہیں۔ بینائی سے محرومی کے باوجود نہ صرف انہوں نے سی ایس ایس امتحان میں انتہائی شاندار کامیابی کے بعد فارن سروس جوائن کی بلکہ ٹریننگ، مختلف ذمہ داریوں اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈ کوارٹرز میں تعیناتی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ مختلف گریڈز میں ترقی کیلئے ضروری ٹریننگ اور کورسز میں بھی مسلسل نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔