• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی منظوری کے بعد قومی شناختی کارڈ قواعد میں نئی ترامیم کا نفاذ

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا،شناختی نظام کو جدید، جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیلئے وزیر داخلہ کی رہنمائی میں نادرا کے اصلاحاتی مسودہکی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ، نادرا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے اب اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے،ب فارم بنوانے کے لئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا3 سال تک کے بچوں کے لئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہو گی، آئرِس سکین بھی لیا جائے گا10 سے 18 سال کے بچوں کے لئے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرِس سکین لازمی ہوں گےہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج ہوپہلے سے بنے ہوئے ب فارم منسوخ نہیں کئے گئے، پاسپورٹ بنوانے کے لئے نیا ب فارم لازم ہو گاجعلی اندراج کی روک تھام اور بچوں کی سمگلنگ کے موثر خاتمہ میں مدد ملے گی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو قانونی دستاویز کی حیثیت دے دی گئی ہےدرخواست دہندہ کو اس میں درج معلومات کی درستی کا اقرارنامہ دینا ہو گاشہری اب صرف نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر ایف آر سی حاصل کر سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید