• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود کی بندش کے آٹھویں روز ایران کے مزید 3 مسافر طیارے مشہد اور دیگر ایئرپورٹس سے روانہ ہوکر مسقط پہنچے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی ساہا ایئر کے 2 بوئنگ 737 طیارے پرواز جے جے 32 اور جے جے 33 کے طور پر مشہد ایئرپورٹ سے جمعہ کی صبح 7 بجے روانہ ہو کر مسقط ایئرپورٹ پر پہنچے۔ اسی طرح ایران کی میراج ایئر لائن کا ایک ایئر بس اے 320 طیارہ پرواز جے جے 31 کے طور پر نامعلوم ایئرپورٹ سے پرواز کرکے اچانک 37 ہزار فٹ کی بلندی سے راڈار پر نمودار ہوا دیگر دو طیاروں کے ساتھ مسقط پہنچا۔
اہم خبریں سے مزید