کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو اسٹیوٹا کے افسر کی ممکنہ تنخواہ بندش کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی کے گریڈ 19 کے افسر سلطان احمد کی تنخواہ تنخواہ کی ممکنہ بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت سندھ کو اسٹیوٹا کے افسر کی تنخواہ بند کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے تنخواہ کی ممکنہ بندش کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پوسٹنگ کے بارے میں فریقین سے جواب طلب کرلئے۔