• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بہتان اور الزام تراشی کی سیاست کرتا ہے، شیری رحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء شیری رحمنٰ نے کہا ہے کہ بھارت بہتان اور الزام تراشی کی سیاست کرتا ہے، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سفارتی دورے کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو نے موثر طریقے سے دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا،جنگ جیتنے کے بعد سب کا حوصلہ بلند ہوا ،بلاول بھٹو زرداری کے دورے میں 68 میٹنگز اور انٹرویوز ہوئے، اس دورے میں بلاول کو کھانے پینے کا بھی پرواہ نہیں ہوتی تھی، بلاول بھٹو نےدنیا میں پاکستان کی جانب سے امن کا پیغام پھیلایاہے، انڈین وفد کو کوئی ریسپانس نہیں ملا ، اپنےانٹرویوز میں بلاول بھٹو نے کہا میں جدید پاکستان کی نمائندگی کرنے آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا لہو جنگوں کو جنم دیتا ہے،انڈس واٹر ٹریٹی کو منسوخ کرنا پاکستان اس کو جنگ سمجھے گا، پی پی چیئرمین نے دورے میں پیغام دیا کہ انڈیا کی جانب سے بار بار جنگ کا پیغام ہے اور پاکستان امن چاہتا ہے، بھارت سیز فائر کو جھٹلا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید