• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ تین ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی جمعہ پلیاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت یاسین عرف جلا ہوا کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف لانڈھی، کورنگی، ابراہیم حیدری اور اطراف کے علاقوں میں لوٹ مار سمیت 9مقدمات درج تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید