کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بعد نماز جمعہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اورریلیاں نکالی گئیں،دریں اثنامجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہےکہ حسینی عزم رکھنے والے کبھی کسی ظالم کی بیعت نہیں کرتے۔ امریکہ و اسرائیل کے خطہ میں حکمرانی کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔شہادت ہماری میراث ہے،ٹرمپ اور نیتن یاہو کی رجیم چینج پالیسی ایشائی ممالک کو سمجھ آگئی ہے۔پاکستان کو چایئے باری کا انتظار کرنے کے بجائے کھل کر ایران کا ساتھ دے۔