کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی، محکمہ لینڈ کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیتی زمینوں پر لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔ میئر کراچی نے ہفتے کو یہاں سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں متعدد شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے زور دیا کہ کے ایم سی کی زمین پر تمام غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات جو لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہیں، فوری روکی جائیں۔