• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی نے محبت و رواداری کو فروغ دیا، ثروت اعجاز قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1295ویں سالانہ عرس کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری ،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری ، علامہ بلال سلیم قادری شامی اور رہنماؤں ،ذمہ داران اور کارکنان نے مزار شریف پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، ثروت اعجاز قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی نے اپنی تعلیمات اور کردار سے معاشرے میں محبت، رواداری اور اخوت کو فروغ دیا ہے،عبداللہ شاہ غازی کاشجرہ نصب حضرت علی علیہ السلام سے ملتا ہے۔ایک سو اڑتیس ہجری میں عبداللہ شاہ غازی سندھ تشریف لائے اور 12برس تک تبلیغ دین میں سرکرداں رہے،آپ کے مزار پر آنے والے زائرین میں ہرمذہب کے افراد شامل ہوتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید