کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ طور پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر محبوب علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی، خاتون فوزیہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ 2019 میں اس کی محبوب علی سے شادی ہوئی تھی اوراس کے دو بیٹے ہیں 2024 میں شوہرنےشازیہ سے دوسری شادی کرلی اورڈیڑھ سال تک گھرنہیں آیا،19 جون کی رات شوہردوبارہ گھرآیا اوربچوں کومجھ سے چھین کرجانے لگا اورمیرے منع کرنے پرپسٹل نکال کرمجھ پر تان لی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اورمارپیٹ شروع کردی۔