کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پورٹ قاسم کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود پورٹ قاسم طارق ہوٹل کے قریب ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22سالہ محمد یوسف ولد غلام حسین کے نام سے کی گئی۔