کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلزار ہجری سے بھتہ وصولی میں ملوث دو ملزمان صبور علی اور محمد سلمان عرف جانی سلمان چانڈیو کو گرفتار کر لیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان نے کاروباری شخص کو بھتے کی پر چی بھیجی اور فون کالز کرکے بھتے کا مطالبہ کیاتھا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔