پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 2خواتین سمیت 5جاں بحق ہوگئے جبکہ بچے سمیت 3افراد تاحال لاپتا ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔ریورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شاہی باغ میں کشتی رانی کررہے تھے کہ انجن بند ہونے سے کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔پولیس کے مطابق کشتی میں سوار 7 افراد میں سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک بچہ اور دو دیگر افراد لاپتا ہیں۔ مقامی افراد نے ایک بچے اور کشتی کے ملاح کو زندہ نکال لیا ہے۔سوات کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے المناک حادثے کا شکار، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی لوگ خواتین کو ریسکیو کرنے میں مصروف،خدارا سیاح احتیاط سے کام لیں۔ریسکیو حکام کے مطابق لاپتا کمسن بہن بھائی سمیت تین افراد کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دریا کے تیز بہاؤ اور پہاڑی علاقے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔