• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودآباد گھر میں مبینہ طور پر گولی لگنے سے زخمی لڑکی جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعود آباد گھر میں مبینہ طور پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانہ کی حدودملیر سعود آباد لیلی ٹاؤن کے قریب گھر میں ہفتہ شب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے11سالہ کرسٹینا دختر راشد زخمی ہوگئی تھی جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کو جا ں بحق ہوگئی،ایس ایچ او تھانہ ملیر سٹی فراست حسین نے بتایا ہے واقعے سے متعلق پولیس کو فوری اطلاع نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس کو ایم ایل رپورٹ موصول ہوئی،متوفیہ کو سر پر گولی لگی ہے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد تعین ہوسکےگاکہ بچی کو گولی کیسے لگی،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
ملک بھر سے سے مزید