استنبول(ایجنسیاں)افغان وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی‘فریقین نے دوطرفہ تعلقات‘ خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرے گا اور علاقائی تعاون کو فروغ دے گا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے، تجارتی تعلقات میں اضافے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ اپریل 2023 کے بعد پاک افغان تعلقات اور تجارت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔