• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس فیز 5 میں چھاپہ، مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث ٹک ٹاکر ملزمہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نےڈیفنس فیز5 میں چھاپہ مار کر مبینہ طورپر منشیات فروشی میں ملوث ٹک ٹاکر ملزمہ کو گرفتار کرکےبھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ،ملزمہکی انٹروگیشن رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے،تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز 5 چھبیس اسٹریٹ خیابان بدرکے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ بابرہ عرف بیبو بلوچ کوگرفتارکرکےاس کے قبضے سے آئس برآمد کرلی۔گرفتار منشیات فروش ملزمہ کا نام اسپیشل برانچ کی بی کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہے اور وہ ٹک ٹاکر ہے، ملزمہ کے مطابق وہ ماڈلنگ بھی کر چکی ہے اور اس سے قبل پولیس کے ہاتھوں گرفتاربھی ہوچکی ہے۔ گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر25/454 منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ گرفتار ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن رپورٹ بھی سامنے آگئی۔ انٹیروگیشن رپورٹ میں ملزمہ نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ اس کی پیدائش گلشن اقبال کی ہے اوراس نے انٹرتک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔ ملزمہ نے بتایا کہ 2007 میں اس نے ماڈلنگ شروع کی۔ والد نے والدہ کوطلاق دے دی تھی اوروالدہ نے2017 میں دوسری شادی کرلی تھی جبکہ 2020 میں والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ والدہ کے دوسرے شوہرسے دوبچے تھے جن سے آئے روزجھگڑا ہونے پرمسلم کمرشل میں فلیٹ لےلیا اوروہیں شفٹ ہوگئی اورماڈلنگ کا کام کرتی رہی۔ ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرٹک ٹاک پربھی ویڈیوزبنانا شروع کی اورمشہورہوگئی۔ اس دوران میں نے پارٹیوں میں آنا جانا شروع کردیا۔ جہاں میں آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اور ڈیفنس میں منشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیااوراس کام کے لیے بھی سوشل میڈیا کا سہارالیا۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ چوری بھی کیا کرتی تھی اوردرخشاں اورساحل تھانے کی پولیس کے ہاتھوں 2مرتبہ گرفتاربھی ہوچکی ہے۔ ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں اوردیگرذرائع سے رابطہ کرکے نوجوان نسل میں آئس اوردیگرمنشیات کی سپلائی کرتی ہے۔ ایس ایچ اودرخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش اپنے کچھ ساتھیوں کے نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے اور امید ہے پولیس ملزمہ کے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلے گی۔
ملک بھر سے سے مزید