کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکل انڈسٹریز کو ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے گی،الیکٹرک کار کی4 روپے فی کلومیٹر کی لاگت آتی ہے ، زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو الیکٹرک پر لایا جائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نےگزشتہ روز کراچی میں الیکٹرک کار کے شوروم کا افتتاح کے موقع پر کیا، تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر انویریکس انڈسٹریزمحمدذاکر علی، ڈائریکٹر عبدالرحمٰن سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ،صوبائی وزیر نے شوروم میں رکھی گئی الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر کمپنی کے سی ای او کی جانب سے گاڑیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔صوبائی وزیرنے کہا کہ ہم الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کو سراہتے ہیں اور مکمل سپورٹ کریں گے،الیکٹرک کار کی4 روپے فی کلومیٹر کی لاگت آتی ہے۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کےمطابق ماحول دوست انرجی کی پروڈکٹ کو پروموٹ کررہے ہیں ۔سیدناصرحسین شاہ نے کہاسرکاری جگہوں کو استعمال میں لایا جائے گا،نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں میں الیکٹرک چارجنگ کی سہولت کو لازمی قرار دیا گیا ہے،صوبے کے بڑے شہروں میں اوربیرونشہر جانےوالوں کی سہولت کیلئے ہر 30سے 40کلومیٹر پر اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ایسے ماحول دوست منصوبوں کومکمل سپورٹ کررہے ہیں۔ گاڑیوں اور بائیکس کو الیکٹرک پر زیادہ سے زیادہ لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سرمایہ کار یہیں مینوفیکچرنگ کریں ،الیکٹرک وہیکل انڈسٹریز کو ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے گی۔