• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دے کر بہت بڑی غلطی کی، وزیر دفاع

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہوچکا ہے ، امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کیلئے تار تار ہونے والے صہونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ غزہ اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھنڈرات کی صورت میں بھی سینہ تان کر کھڑا ہے اور صہونی طاقتوں کو للکار رہا ہے آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا گھمنڈ اور ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کیلئے تار تار ہونے والے صہونی فوجی طاقت کا ساتھ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید