• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، صدر مملکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو سفارت کاری اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، لاکھوں جانیں خطرے میں ہیں۔ صدر مملکت نے ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں اپنا بیان جاری کیا اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، جس سے لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری سے مسئلے کو حل کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید