• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"فنانس بل" غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو یکم جولائی 2025ء سے نافذ العمل بنانے اور بعض قوانین میں ترامیم کے لیے منظور شدہ فنانس بل کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں نیا ڈھانچہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ترمیم شدہ بل کے مطابق اگر کسی جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 5 کروڑ روپے تک ہے تو 4.5 فیصد، 5 کروڑ سے زائد مگر 10 کروڑ روپے سے کم پر 5 فیصد، اور 10 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 5.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوگا۔ اسی طرح، ڈویژن XVIII کے تحت جائیداد کی "فیئر مارکیٹ ویلیو" کی بنیاد پر بھی نئی ٹیکس شرحیں مقرر کی گئی ہیں جن کے مطابق 5 کروڑ روپے تک مالیت کی جائیداد پر 1.5 فیصد، 5 کروڑ سے زائد اور 10 کروڑ سے کم مالیت پر 2 فیصد، جبکہ 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت پر 2.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یہ ترامیم رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت کو فروغ دینے، بڑے لین دین کو ریگولیٹ کرنے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہیں تاکہ قومی ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے۔
ملک بھر سے سے مزید