• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکوائری کمیٹیوں کی سفارشات کے بعد ایف ائی اے کے 18 افسران معطل

کراچی (اسد ابن حسن) سیکرٹری داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کے احکامات کے بعد 18 تفتیشی افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان افسران پر سنگین کرپشن جو لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے کرپٹ ملازمین کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ دستاویزات کے مطابق کرپشن کے الزام میں مذکورہ افسران کے خلاف اعلی پیمانے کی انکوائری کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں اور ان کے اور لیسکو کے ملازمین کی ملی بھگت ثابت ہو گئی تھی جس پر تمام ملازمین کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کیونکہ ڈائریکٹر گریڈ 18 اور 17 کے افسران کو معطل نہیں کر سکتے لہذا سیکرٹری داخلہ نے گزشتہ ماہ 23 مئی کو اٹھ افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر لاہور زون جو کافی عرصے سے ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں مگر ابھی تک چارج نہیں چھوڑا ہے ان سے بھی اس معاملے پر تفصیلی سوال جواب کیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید