• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختلاف کو اصولوں کے مطابق پیش کیا جانا چاہئے، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں مرکزی شعبہ جات اور کراچی کے مختلف ٹاؤنز یوسیز کےذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم روایتی یا تانگہ پارٹیوں کی طرح سیاسی جماعت نہیں ہے ہزاروں شہداء کے خون کے عوض تمام تر نامصائب حالات جھیلنے کے باوجود ایم کیو ایم تناور اور پھل دار درخت کی مانند کھڑی ہے ایم کیو ایم کو عارضی طور پر کمزور تو کیا جاسکتا ہے مگر نظریئے کو ختم نہیں کیا جاسکتا، اس بات پر کوئی دو رائے نہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے ہیں اور رہیں گے، ہم ساری کشتیاں جلا کر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ کھڑے ہیں ، ایم کیو ایم کا مقابلہ شاہ لطیف کی دھرتی پر قابض طبقے سے ہے تنظیم کے لئے ذاتی انا کو فنا کرنا وقت کی ضرورت ہے، عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ایم کیو ایم کا نصب العین ہے، سینئر مرکزی رہنماء سید امین الحق نے کہا کہ بڑی تعداد میں صرف ذمّہ داران کی یہاں موجودگی اس بات کی غمازی کر رہی ہے متحدہ قومی موومنٹ ملیر سے سرجانی کورنگی سے بلدیہ تک مکمل فعال ہے۔ بعد ازاں چند روز قبل شہید ہونے والے ساتھی علی عدیل کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس موقع پر اراکینِ مرکزی کمیٹی سمیت ارکانِ سی او سی، اور کراچی بھر سے آئے ٹاؤنز اور یوسیز کے ذمّہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ملک بھر سے سے مزید