• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے کرپشن کے الزام میں ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد علی میو کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2021 میں کمرشل بینک سرکل لاہور میں مقدمہ نمبر 60 درج ہوا. مقدمے کے مدعی دو تھے جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک نجی بینک کے عملے کی ملی بھگت سے ان کے اکاؤنٹ سے 15 کروڑ روپے دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے۔ مذکورہ معاملے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد علی میو سے موقف جانے کے لیے ان کو فون کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ "میری نوکری سے برخاست ہونے سے آپ کا کیا تعلق ہے" اور فون بند کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید