• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی کرم میں نامعلوم سمت سے فائر بارودی گولے سے 4 افراد جاں بحق

کرم (نیوز ایجنسیاں)وسطی کرم میں بارودی گولہ پھٹنے سے4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وسطی کرم تورغر کے مقام پر نامعلوم سمت سے بارودی گولہ فائر کیا گیا تاہم بارودی گولہ پھٹنے سے 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، اہل خانہ اور عمائدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں نے لاشیں دفن کرنے سے انکار کردیا۔واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں کا صدہ میں احتجاج بھی جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید