پشاور(اے پی پی)خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خیبر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف خیبر پولیس کا کریک ڈاؤ جاری ہے۔ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی نگرانی میں انچارج نواب شاہ شہید وزیر ڈھنڈ چوکی رفیع اللہ و دیگر نفری نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 3 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم یونس ساکن نوشہرہ کو گرفتار کرکے تھانہ جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منشیات سمگلنگ کے ایک منظم گروہ سے منسلک ہے اور آئس دیگر اضلاع کو سپلائی کرنے میں ملوث رہا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے متعدد ساتھیوں کے نام بھی ظاہر کیے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔