پشاور( کرائم رپورٹر) متھرا سے سات سالہ بچی کو اغواء کے بعد بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا- محمد یوسف سکنہ متھرا نے پولیس کو بتایا کہ اس کی سات سالہ بیٹی تنزیلہ گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکل سواروں نے اغواء کرلیا بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کرکے دونوں اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا مدعی کے مطابق اس کی بیٹی کو غلط نیت سے اغواء کیاگیاتھا۔