پشاور(جنگ نیوز)معروف اداکار و میزبان سجاد خلیل نے صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت و ثقافت اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے فنکارو ں اور ہنر مندوں میں فی کس ایک لاکھ روپے اعزاز یہ کے چیکس تقسیم کرنے کا خیر مقدم کیا جو وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے 574فنکاروں کو دئیے جن کی کل مالیت 5کروڑ 74لاکھ روپے تھی۔ حکومتی اقدام سےمشکلات سے دوچار فنکاروں کو چند لمحوں کیلئے راحت میسر آئے گی ۔ اس حوالے سے محکمہ سیاحت و ثقافت اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حبیب نور اور ڈائریکٹر اجمل خان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اعزازیہ کی تقسیم کے حوالے سے چند منفی عناصر کا پروپیگنڈہ افسوسناک ہے کیونکہ ایسے حالات میں جبکہ صوبہ بھر میں کام نہ ہونے کے برابر ہے اس میں حکومت کی جانب سے اعزازیہ کی تقسیم قابل قدر اقدام ہے جس کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے جس میں آئندہ ان فنکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا جو اس بار رہ گئے ہیں۔