• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت کی چیمپیئن تھی ،شعیب عالم خان

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر شعیب عالم خان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقعے پر انھیں بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت کی چیمپیئن تھی ، جس نے اپنی ہمت، ویژن اور پاکستانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی سے نسلوں کو متاثر کیا اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر انھوں نے ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا، ان کی قیادت میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانا اور خواتین کو با اختیار بنانا شامل ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو نے عزم کے ساتھ رواداری ، بات چیت اور امن کو فروغ دیا اور قوم کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کی کوششیں کی اور ان کا مشن ایک جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرہ قائم کرنا تھا، ان کی شہادت اور قربانیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت قائم ہے، ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 72 ویں یوم پیدائش کے موقعے پر ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے لیے ان کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ، کیونکہ ان کی میراث چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں زندہ ہے ، جو ان کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو ایک ایسی شخصیت تھیں ، جنھوں نے اپنے ملک کے لیے جان دی۔
پشاور سے مزید