• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس فورس میں جوانوں کی فٹنس کیلئے کھیلوں کا انعقاد کیا جائیگا،آئی جی

پشاور(آئی این پی )انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس جوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں رگوں میں دوڑنے والے خون کے مترادف ہیں اور اسی لئے پولیس فورس میں جوانوں کی فٹنس کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جاری رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس پشاور میں اپنی طرز کے پہلے دوروزہ پولیس انٹر سکولز سپورٹس گالااختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پولیس افسران و اہلکار اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ میں پہلی بار پولیس تربیتی سکولوں میں زیر تربیت ریکروٹس کے مابین مختلف سپورٹس کے مقابلے منعقد کئے گئے۔
پشاور سے مزید