پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے متھرا میں 14سالہ لڑکا نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ گلبہار اور پھندو پولیس کے ساتھ مقابلوں میں 3راہزن زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ ریسکیو 1122کے مطابق متھرا باڑہ پل ورسک روڈ کے مقام پر نصر اللہ بعمر 14 سال نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، ریسکیوکے غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کی اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے نہر سے لڑکے کی جسد خاکی نکال لی تھی۔ ادھر تھانہ پھندو پولیس نے گلبہار پولیس پر حملہ کرنے والے خطرناک راہزن کو فائرنگ تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلیا