• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کی حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، پختون یار خان

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے ایک تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جو دو ہزار بلین سے زائد کا ہے ۔یہ ایک ٹیکس فری بجٹ ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہر ضلع اور ڈویژن کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی بجٹ میں بنوں کیلئے درجنوں ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے ہیں جن پر جلد کام شروع ہونے والا ہے ۔ان منصوبوں میں صحت، تعلیم، سڑکوں، پینے کے پانی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دیگر منصوبے شامل ہیں جو عوامی سہولت کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جبکہ سوشل ویلفیئر کے شعبے کو بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز ضلع بنوں سے کیا گیا۔
پشاور سے مزید