• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی پشاور کا اکیڈمک کونسل کا 58واں اجلاس

پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور کا اکیڈمک کونسل کا 58 واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز انہوں نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں تعلیم سے متعلق مختلف امور زیربحث لائے گئے۔ جن میں بی ایس سوفٹ وئیر انجینئرنگ، بی ایس سائیبر سیکورٹی، بی ایس ڈیٹا سائنس اور بی ایس انگلش کی نئی ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دے کر سنڈیکیٹ سے منظوری کی سفارش کی گئی۔ اس کے علاوہ چار سالہ ڈگری پروگراموں اور ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن(ڈی وی ایم) کے مختلف سیشنز کے ٹائم بارڈ سٹوڈنٹس کو ون ٹائم توسیع دی گئی۔
پشاور سے مزید