پشاور (اے پی پی)کمشنر پشاورریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم کےتحت مزید 156 نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لے کر بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا۔کمشنرکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کو نشے کے عادی افراد سے مکمل پاک کرنے کے لیے نشے سے پاک پشاور مہم کا چوتھا مرحلہ جاری ہے۔ ان افراد کو چار خصوصی ٹیموں نے منتقل کیا ہے۔