• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں متعدد ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا

پشاور(جنگ نیوز) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں جاری 31ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ اور 17ویں قومی خواتین کراٹے چیمپئن شپ میں متعدد ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا۔صوبائی وزیر کھیل و آمور نوجوانان سید فخر جہان نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔نتائج کے مطابق مرد ایونٹ کے نتائج کے مطابق 84 کلوگرام میں آرمی کے محمد عاصم نے گولڈ، ریلوے کے محمد اسد نے سلور، پنجاب کے زاہد رسول اور سندھ کے معیز علی نے برونز میڈلز، 84 کلوگرام سے زائد کیٹگری میں پنجاب کے مرزا زبیر احمد نے گولڈ، آرمی کے عدنان احمد نے سلور، سندھ کے فاروق احمد اور واپڈا کے باز محمد نے برونز میڈلز جیتے۔ انفرادی کاتا میں آرمی کے ارشاد علی گولڈ، واپڈا کے محمد شہباز نے سلور، سندھ کے سید کبیر علی اور بلوچستان کے شہرام حسین نے برونز میڈلز، ٹیم کاتا میں آرمی کے ارشاد علی، سیف اللہ، وحید اللہ اور محمد فیض نے گولڈ، واپڈا کے محمد شہباز، شہباز احمد، حارث ندیم اور گل زمان نے سلور حاصل کیا۔
پشاور سے مزید