• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،چوری وارداتوں میں سکھ شہری سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا

پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے مختلف علاقوں میںچوری کی مختلف وارداتوں کے دوران سکھ شہری سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا ہے ،تھانہ شاہ قبول پولیس کو مدعی بلبیر سنگھ نے رپورٹ کی کہ محلہ کوچی خان کے علاقے سے ملزمان اس کی موٹر سائیکل ہنڈا125چوری کرکے لے گئے جو اس نے گھر کے سامنے کھڑی کی تھی۔ ملزمان کی شناخت ثاقب اور شہبازکے ناموںسے ہوئی ہے ۔اسی طرح تھانہ خان رازق شہید پولیس کو وقارحسین نے بتایاکہ ملزم گل خان نے خیبر بازاربی آرٹی اسٹیشن میں اس کی جیب سے موبائل فون اور4ہزار روپے نکال کر چوری کرلیے تھے تاہم انہوں نے ملزم کو قابو کرکے اس سے موبائل فون برآمد کرلیاجبکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔ تھانہ غربی پولیس کو ابوبکر صدیق نے رپورٹ کی کہ اے پی ایس سکول گیٹ نمبر 4سے نامعلوم افراد نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ہیں۔پولیس نے نامعلوم چوریوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا اوران تمام کیسز کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید