• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 مقررین کی ایبٹ آباد میں داخلہ پرپابندی

پشاور(آئی این پی )ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان نے محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت اشتعال انگیز تقریر کرنے والے18مقرر ین کی ضلع ایبٹ آباد میں23جون 2025 سے عرصہ ایک ماہ کے لیے داخلہ پرپابندی عائد کر دی ہے جن میں عمران گلʼ امین شاہدیʼ علامہ منظور حسینʼ علامہ راجہ ناصر عباسʼ چن پیر شاہʼ مولانا سعد رضوی ʼمولانا آصف جلالیʼ مولانا عمیر اظہریʼ مولانا حنیف جدون و دیگر شامل ہیں۔
پشاور سے مزید