پشاور (نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس چارسدہ میں کھلی کچہری، کا انعقاد کیا گیا جس میں سائلین کے مسائل سنے گئے.اس موقع پر چارسدہ بار کے وکلاء، پبلک پراسیکیوٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سنگین شاہ نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم عابد مجید اوڈائریکٹر جنرل پراسکیوشن کے احکامات کی روشنی میں اسکا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے عدالتوں میں زیر التوا فوجداری مقدمات، پولیس انویسٹیگیشن اور عوامی ریلیف میں درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کھلی کچہری میں متعدد سائلین نے ذاتی و قانونی نوعیت کے مسائل پیش کیے جن پر بعض کو موقع پر احکامات جاری کیے گئے، جبکہ دیگر درخواستیں متعلقہ محکموں کو بھجوا کر جلد از جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔بار کے وکلاء نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ایسی کھلی کچہریاں ناگزیر ہیں۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے لیے کھلی کچہریاں مسلسل منعقد کی جائیں گی۔