کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ابوظبی ٹی ٹین میں بھی ٹیم کوئٹہ کیولری کے نام سے خرید لی ہے۔کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹربخیت عتیق الرحمنتی 18 نومبرسے شروع ہونے والی ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں کوئٹہ کیولری کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔تقریب میں برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کے ذریعے پاکستان اورعرب متحدہ عرب امارات کے درمیان درینہ اور برادرانہ تعلقات میں اضافے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا، کرکٹ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے روابط کو مزید وسعت دی جائے گی، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ٹیموں کے تبادلے کیے جائیں گے ، کوئٹہ گلیڈییٹرکے اونر ندیم عمر نے کہا کہ ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں بھارت سمیت دیگرممالک کی فرنچائزکے ساتھ پاکستان کی پہلی ٹیم ہے،کراچی کرکٹ کے فروغ کے لیے لائحہ عمل تیار کرکے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لارہے ہیں۔