• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز کی مشعل ملک بھر کا سفر کرے گی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں ہونے والے قومی گیمز کی مشعل پنڈی، پشاور، گلگت،لاہور، کوئٹہ اور دیگر شہروں کا سفر کرے گی۔ ذرائع کے مطابقمشعل روشن کرنے کی تقریب 18سے20نومبر کے درمیان مزار قائد اعظم پر ہوگی ۔ مہمان خصوصی بلاول بھٹو ہوں گے۔ گیمز کیلئے سندھ کی مختلف ایسوسی ایشنوں نے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ سندھ باسکٹ بال نے ٹرائلز کو مسترد کردیا۔سندھ کے مینز اور ویمنز ایتھلیٹس کے ٹرائلز 13اکتوبر سے حیدرآباد میں شروع ہونگے۔ دریں اثناء وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدارت جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اسپورٹس سے مزید