• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کا ستارہ گردش میں، 27 ٹیسٹ اننگز میں صرف 3 ففٹیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ کرکٹ بابر اعظم کا ستارہ گردش میں ہے۔ آخری 27 ٹیسٹ اننگز میں صرف تین نصف سینچریاں بنا سکے ہیں، انہوں نے آخری ٹیسٹ سنچری ستمبر 2022 میں بنائی تھی جس کے بعد 19 اننگز میں ناکامی کے بعد دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران جنوبی افریقا کے دورے میں تین نصف سنچریاں اسکور کی تھیِ۔ دریں اثناء لاہور ٹیسٹ میں بابر اعظم نے آئی سی سی ڈبلیو ٹی سی میں 3000 رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا


KK


قائد اعظم ٹرافی، اسلام آباد کے سرمد بھٹی کی سنچری


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کپتان سرفرار احمد قائداعظم ٹرافی میں رمیز عزیز کی قیادت میں کراچی کی نمائندگی کررہے ہیں، ۔ اتوار کو پہلے روز ملتان کی ٹیم 260 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کراچی بلوز نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے تھے۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد نے بہاولپور کے خلاف 5 وکٹوں پر 344 رنز بنائے تھے۔ سرمد بھٹی نے 144 رنز بنائے۔کرکٹ گراؤنڈ مین ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کے خلاف 7 وکٹوں پر 273 رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید