• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے سیریز کیلئے اچھی تیاری کی، کوشش ہے اچھا آغاز ہو، شان مسعود

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعودنے کہا ہے کہ   سیریز کے لئےتیاری اچھی کی ہے،  کوشش ہو گی کہ اچھا آغاز ہو، ہمارا اعتماد بڑھے گا، پچھلے سیزن میں رزلٹ آئیڈیل نہیں تھے ، سیکھا بہت کچھ ہے۔ ٹیسٹ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینا  اور ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانا   اہم ہے، ہر ٹیم   کنڈیشن کے مطابق گرائونڈ میں جاتی ہے، ٹیم بنانے میں ریورس سوئنگ کا عنصر بھی شامل کیا،چھ چھ سو رنز بنیں تو میچ سے نتیجہ نہیں لیا جا سکتا۔ساجد خان ہمارے مین بولر ہیں،  ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج تمام ملک لیتے ہیں اور ہمیں ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتنے ہیں۔جنوبی افریقا کے کپتان ایڈم مارکرم نے کہا کہ بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ بابر اعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ پاکستان میں اسپنرز کے لیے پچز سازگار ہوں گی  ہماری تیاری اچھی ہے، اسپنرز کو کھیلنے پر فوکس کیا ہے۔ کنڈیشنز کا چیلنج ہوگا ہمارا فوکس اسی پر ہے۔

اسپورٹس سے مزید