• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی وینمز ورلڈ کپ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے میزبان بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ آسٹریلیا نے ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا 331 رنز کا ہدف ایک اوور قبل عبور کرلیا۔ بھارت کو مسلسل دوسری شکست ہوئی۔ کپتان ایلیسا ہیلی نے 142 رنز اور ایلیسی پیری نے 47 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ اتوار کی شب وشا کاپٹنم میں بھارت نے 330 رنز بنائے۔ سمرتی مندھانا نے 80 رنز 66 گیندوں پر تین چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے بنائے۔

اسپورٹس سے مزید