• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ٹیم سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پاکستان آئے گی، افغان بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ افغانستانکی ٹیم سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پروگرام کے مطابق پاکستان آئے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈنے ہفتے کوکو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے باعث افغانستان کی قومی ٹیم آئندہ سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی جس میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری کے حوالے سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکام نے آن لائن افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔بورڈ نے تصدیق کی کہ افغانستان کی ٹیم اصل شیڈول کے مطابق سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے پرعزم ہے۔

اسپورٹس سے مزید