کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 89رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کا اہم میچ ہوگا آسٹریلیا کے پانچ اور بھارت کے چار پوائنٹس ہیں۔پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں میں سری لنکا کی ٹیم 45.4اوورز میں164رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔قبل ازیںانگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں9وکٹ پر 253رنز اسکور کیے۔ پلیئر آف دی میچ شائور برنٹ نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہوں نے اپنے ملک کے لئے سب زیادہ29 چھکوں کا ریکارڈ قائم کردیا۔