• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی، پاکستان نے ملائیشیا کو ہرادیا، سات گول سے کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملائشیا کے شہر جوہر میں جاری 13ویں سلطان آف جوہر کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز میزبان ملائیشیا کے خلاف بڑے مارجن کی فتح سے کیا، ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی،پاکستانی کھلاڑیوں نے پانچ گول پنالٹی کار نر پر کئے۔ جس میں پنالٹی کارنر کے ماہر محمد سفیان خان نے تین گول کے ساتھ ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ ملائشیا کی جانب سے عمار اور عظیم الدین نے ایک ایک گول بنائے،دیگر دو میچوں میں بھارت نے برطانیہ کو3.2سے آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو4.0سے ہرایا، پی ایچ ایف کے حکام نے پاکستانی ٹیم کو جیت پر مبارک باد دی ہے، پاکستانی ٹیم اتوار کو برطانیہ سے میچ کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید